عارف نوناری کی نئی کتاب ’’ادھوا سچ‘‘ جلد شائع ہوگی

April 21, 2024

لندن (جنگ نیوز) کالم نگار ،ادیب، محقق و نقاد سید عارف نوناری کی نئی کتاب ’’ادھوا سچ‘‘مکمل اشاعت کے مراحل میں پہنچ گئی اور جلد شائع ہو جائے گی۔ اس کتاب میں تلخ، کھٹی میٹھی، معاشرتی، تجزیاتی اور انسانی فطرت پر مبنی تحریریں 2022سے 2024تک روزنامہ جنگ میں شائع شدہ شامل کی گئی ہیں۔250 صفحات پر مشتمل کتاب’’ ادھورا سچ‘‘ ایسی کتاب ہے جس میں معاشرتی وسماجی اتار چڑھائو کی عکاسی کی گئی ہے۔ سید عارف نوناری کی تحریروں کو پسند کیا جاتا ہے۔ ان کی مختلف موضوعات پر پہلے23کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں طنزومزاح، اسلامی تاریخ، تحقیق، معلوماتی تاریخی کتب اور صحافت کے علاوہ نارووال کی تاریخ اور نارووال کے ادب پر ان کا کام معاشرہ کے ہر فرد کیلئے سرمایہ ہے۔ صحافت پر ان کی دو کتابیں جرنلزم کے طلبا اور مقابلہ کے امتحان میں مقبولیت حاصل کر چکی ہیں جب کہ مزید دو کتب ’’نارووال کے قانون دان‘‘ اور شہدائے نارووال پر بھی کام جاری ہے۔