کچلاک، پکنک منانیوالوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار، گاڑی اور موبائل فون برآمد

April 23, 2024

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کچلاک پولیس نے پکنک منانے والے نوجوانوں سے گاڑی اور موبائل فونز چھیننےوالے دو ملزمان کو گرفتار کرکے گاڑی اور موبائل قبضے میں لے لئے، پولیس کے مطابق ائیر پورٹ روڈ کے علاقے شیخ ماندہ کا رہائشی اظہار احمد اپنے دوستوں کے ہمراہ گاڑی میں کچلاک بائی پاس پر پکنک منانے گیا تھا کہ وہاں دو مسلح افراد نے ان سے گاڑی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تھی گزشتہ روز ایس پی صدر ڈویژن محمد آصف یوسف زئی کو خفیہ اطلاع ملی تھی ملزمان چشمہ اچوزئی میں موجود ہیں جس پر ڈی ایس پی کچلاک سرکل آصف غفور کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے اور ایڈ یشنل ایس ایچ او فاروق ترین نے دیگر عملے کے ہمراہ چشمہ اچو زئی میںکارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عبدالولی اور عبدالباری کو گرفتار کر کے چھینی گئی گاڑی اور موبائل فونز اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ قبضے میں لے لیا ۔