کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی، سابق سینئر نائب صدر حاجی آغا گل خلجی اور حاجی رضا شاہ مینگل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ بلوچستان میں امن کے قیام کو یقینی بناکر بزنس مین تاجر برادری اور کاروباری حضرات کو کارو بار کے بہتر وسیع مواقع فراہم کئے جاسکتے ہیں امن وامان کیبگڑتی ہوئی صورتحال میں بزنس کمیونٹی سمیت تمام طبقات کو مشکل صورتحال سے دو چار کر رکھا ہے حالات کی سنگینی کے باوجود تاجر لوگوں کو روزگار فراہم کررہے ہیںبلوچستان ریونیو اتھارٹی انکم ٹیکس کے طریقہ کار کو بہتر بناتے ہوئے 0.8 فیصد کو بڑھا کر ڈیڑھ فیصد کردے تو چیزیں بہتری کی طرف جائیں گیبلوچستان کے تاجر 15 سے 20 ارب روپے ڈیوٹی ٹیکس کی مد میں ادا کرتے ہیں اس مد میں سہولیات کا فقدان ہے بلوچستان آئل ٹریڈر کمپنی صوبے کے ڈیڑھ سو نوجوانوں کو بیرون ملک اور 600 لوگوں کو کراچی میں روزگار دینے کے لئے اقدامات مکمل کرلئے ہیں۔