• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے امتحان

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے بیان میںکہا گیا ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے امتحان گزشتہ روز مقررہ تاریخ، وقت اور امتحانی ضوابط کے مطابق کامیابی سے منعقد ہوابلوچستان کے امیدواروں کے لیے دو امتحانی مراکزکوئٹہ اور اسلام آباد میں قائم کئے گئے کوئٹہ مرکز میں تقریباً 9,240 جبکہ اسلام آباد مرکز میں تقریباً 720 مرد و خواتین امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی، وائس چانسلربیوٹمزپروفیسر خالد حفیظ و دیگر حکام نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
کوئٹہ سے مزید