کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوادر زاہد حسین کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا اجلاس میں عالمی یومِ اساتذہ کے اغراض و مقاصد، اساتذہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیا گیا اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ برسوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی 5 اکتوبر کو تکریمِ اساتذہ کی خصوصی تقریب منعقد کی جائے گیجس میں سرکاری و نیم سرکاری اسکولوں، کالجوں، جامعہ گوادر اور اکیڈمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا جائے گا میر ارشد کلمتی نے کہا کہ اساتذہ کی حوصلہ افزائی دراصل تعلیم کے فروغ اور نئی نسل کے بہتر مستقبل میں سرمایہ کاری ہےانہوں نے کہا کہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کی پذیرائی سے دیگر اساتذہ کو بھی مزید محنت اور تعلیمی معیار بلند کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔