• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کچلاک پولیس کی کارروائی ، چھینا گیا موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد، دو ملزمان گرفتار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیو کچلاک پولیس نے موٹرسائیکل چھیننے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے چھینا گیا موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیو کچلاک پولیس نے موٹرسائیکل چھیننے والے دو سنیچروں امیر جان سکنہ چمن اور فیض اللہ سکنہ کلی اسٹیشن کچلاک کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھینا گیا موٹرسائیکل اور ایک عدد پستول برآمد کرلیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
کوئٹہ سے مزید