کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد ماندائی نے ایف جی ڈگری گرلز کالجکوئٹہ کینٹ کی بی ایس انگلش لٹریچر پروگرام سے تعلق رکھنے والی 17 ہونہار طالبات کوبلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ پارشیئلی فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام کے لیے میرٹ پر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے خالد ماندائی نے کہا کہ بلوچستان کی باصلاحیت طالبات میں آگے بڑھنے کا عزم، محنت اور صلاحیت قابلِ تحسین ہےیہ بیٹیاں ہمارے صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی تعلیم پر سرمایہ کاری ایک بہتر معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہےبلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ مختلف اسکالرشپ پروگرامز کے ذریعے باصلاحیت اور مستحق طلبا وطالبات کی حوصلہ افزائی اور معاونت کر رہا ہے جو اپنی قابلیت اور محنت کی بنیاد پر آگے بڑھنے کا عزم رکھتے ہیں۔