• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا نوٹس لیا جائے،غلام نبی مری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے کوئٹہ میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان سے قدرتی گیس کے ذخائر حاصل ہونے کے باوجود صوبے کے عوام طویل عرصے سے گیس کی قلت اور کم پریشر کا سامنا کر رہے ہیں صبح، دوپہر اور شام کھانے کے اوقات میں مختصر دورانیے کے لیےگیس فراہم کی جاتی ہے تاہم ان اوقات میںپریشر کم ہونے کے باعث چولہا جلانا مشکل ہو جاتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا فوری نوٹس لیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید