کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سرکی کلاں میں مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ایک نوجوان سے موبائل فون چھین لیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سرکی کلاں میں گذشتہ روز دن دہاڑے مسلح نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے ایک نوجوان بالاچ محمد شہی سے موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے۔