• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرمین شریفین کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام حرمین شریفین پر حوثیوں کے حملوں کے خلاف اورسعودی عرب سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس سے صوبائی امیر عقیل احمد لغاری، حافظ خلیل اللہ اوردیگر نے خطاب کیا۔مقرین نے حرمین شریفین پر حملے کو پورے عالم اسلام پر حملہ قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ پوری دنا کے مسلمانوں کے لئے ناقابل برداشت ہے ، حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان کرے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت بھی ہمارا فرض ہے کہ حرمین کے تحفظ اور دفاع کیلئے متحد ہوکر اپنا کردرا ادا کریں انہوں نے کہا کہ مسلمان آپس کی رنجشوں کو ختم کرکے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ اور دنیا کو پیغام کو واضح پیغام دیں انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین ہر مسلمان کی ریڈ لائن ہیں ان کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید