کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وومن کی چیئرپرسن کرن بلوچ نے اسلام آباد میں اسلامک ریلیف کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیےمفاہمتی یادداشت کا مقصد بلوچستان میں کم عمری کی شادیوں کے خاتمے ، بچیوں کے حقوق کے تحفظ ، خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانا ہے مفاہمتی یادداشت کے تحت بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وومن اور اسلامک ریلیف کے درمیان خواتین اور بچیوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق مختلف شعبوں میں تعاون کو بھی فروغ دیا جائے گا . کمیشن کی چیئرپرسن کرن بلوچ نے کہا ہے کہخواتین اور بچیوں کے حقوق کے تحفظ، صنفی مساوات کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیےمؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔