کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نواں کلی کوئٹہ کے رہائشی عبداللہ جان نے کہا ہے کہ میرا بیٹا گزشتہ ڈھائی سال سے لاپتہ ہے جس کو تلاش کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کچھ معلوم نہیں ہوسکا اگر اس کا تعلق کسی مسلح تنظیم سے ہوا تو میرا اور میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ میرا 22 سالہ بیٹا احسان اللہ ڈھائی سال قبل گھر سے نکلا اور واپس نہیں آیا اس کو تلاش کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کچھ معلوم نہیں ہوسکا اگر اس کا تعلق کسی مسلح تنظیم سے ہوا تو میرا اور میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔