پانی بحران کے حل نہ ہونے کی ذمہ دار پیپلز پارٹی حکومت، منعم ظفر خان

April 23, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان نے کراچی کے لیے پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے کے فور کے حوالے سے اطلاعات کہ اگلے سال منصوبے کے فیز ون 260ملین گیلن یومیہ مکمل ہونے کے باوجود کراچی کے عوام کو ان کے گھروں تک پانی نہیں پہنچ پائے گا پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس صورتحال کو اہل کراچی کے ساتھ مسلسل ظلم و زیادتی ، سنگین مذاق اور دھوکہ قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ K-4منصوبہ اس کی اصل گنجائش 650ملین گیلن یومیہ کے مطابق ہی مکمل کیا جائے، شہر میں پانی بحران کے حل نہ ہونے کی بنیادی ذمہ داری پیپلز پارٹی کی16سالہ حکومت اور ایم کیو ایم پر عائد ہو تی ہے جو پیپلز پارٹی کے ساتھ اقتدار میں شریک رہی ہے جبکہ نواز لیگ اور پی ٹی آئی بھی اس کی ذمہ دار ہیں۔