ثانوی تعلیمی بورڈ، نیا امتحانی شیڈول جاری

May 23, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے نیا امتحانی شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ملتوی شدہ پرچوں کاآغاز 28 مئی سے اردو کے پرچے سے ہوگا، 29 مئی کو سندھی سلیس کا پرچہ، جمعرات 30 مئی کو اسلامیات اور جمعرات 31 مئی کو مطالعہ پاکستان کا پرچہ ہوگا۔