3 ماہ میں نیشنل پارک سے تمام کمرشل سرگرمیاں ختم کر دی جائیں، سپریم کورٹ

June 14, 2024

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ اور وائلڈ لائف بورڈ کے دفاتر سیل کرنے کیخلاف کیس کی سماعت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیاہے اور کہا ہے کہ 3 ماہ میں نیشنل پارک سے تمام کمرشل سرگرمیاں ختم کر دی جائیں، وائلڈ لائف بورڈ کی ہدایات کے مطابق کھوکے اور دکانیں چلائی جائیں،جمعرات کے روز جاری فیصلہ کے مطابق مونال ریسٹورنٹ نے تین ماہ میں جگہ خالی کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ لامونتانا اور گلوریا جینز نے بھی رضاکارانہ طور پر ریسٹورنٹس خالی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔