ای سی سی نے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دیدی

June 14, 2024

اسلام آباد (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن فاضل چینی کی برآمد کی مشروط منظوری دیدی ہے۔ وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں پی ایس او سمیت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 9ارب روپے جاری کرنے کی تجویز کی منظوری بھی دیدی گئی۔ اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دی گئی۔ کا بینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کویہاں وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمداورنگزیب کی زیرصدارت منعقدہ ہوا۔