غیر قانونی منڈیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

June 14, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹ ) کراچی میں قائم غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کی ہے کہ اب تک 45غیر قانونی مویشی منڈیا ں ختم کر دی گئیں جو باقی ہیں ان کے خلاف ڈپٹی کمشنرز کارروائی کی جارہی ہے کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی منڈیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں یقینی بنائیں کہ ٹریفک کے مسائل پیدا نہ ہوں ۔