اسٹاک مارکیٹ، منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ، 250 پوائنٹس کم

May 23, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، منافع کی خاطر فروخت کا دبائو بڑھنے سے مارکیٹ میں اتار چڑھائوکے بعدمندی کا رحجان،کے ایس ای100انڈیکس میں 250 پوائنٹس کی کمی، 75 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہی ،60.05 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی۔