موبائل چھیننے والا ڈاکو پکڑا گیا

May 23, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد میں خاتون سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے د ایک ملزم کو ناظم آباد انڈر پاس پر پکڑ لیا، تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کانسٹیبل صفیان حنیف ضلع ایسٹ میں تعینات اور ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا راستہ میں ملزمان کو واردات کرکے فرار ہوتے دیکھاموقعہ ملتے ہی ایک ملزم عامر کو 30 بور پستول بمعہ 3 راونڈ اور چھینے گئے موبائل فون سمیت گرفتار کرلیاملزم کا دوسرا ساتھی فیصل فرار ہوگیاٹریفک اہلکار صفیان حنیف کی مدد کے لئے عوام بھی جمع ہوگئی اور ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا ،ٹریفک اہلکار نے مددگار 15 کو کال کرکےملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔