گندم سکینڈل میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کیاجائے،لیاقت بلوچ

May 23, 2024

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی، حق دو کسان تحریک کے صدر لیاقت بلوچ نےایک اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ گندم سکینڈل کی ذمہ دار نگراں حکومت ہے ۔ اب امدادی پیکج کے نام پر کسانوں کو مزید دھوکہ نہ دیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گندم سکینڈل میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائےجب تک حکومت کسانوں سے اعلان کردہ 3900 روپے فی من کے حساب سے تمام گندم نہیں خرید لیتی، حق دو کسان تحریک جاری رہے گی۔ اجلاس سے صدر کسان بورڈ سردار ظفر حسین، ڈاکٹر عبدالجبار، اظہر اقبال حسن، ڈاکٹر طارق سلیم، جاوید قصوری، راؤ ظفر نے بھی خطاب کیا۔