قربانی کے جانور، بیوپاریوں سے کوئی فیس وصول نہ کرنیکا فیصلہ

May 23, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس پر بیوپاریوں سے کوئی فیس وصول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کی زیر صدارت پنجاب بھر کے میونسپل اداروں کے چیف آفیسرز کے ویڈیو لنک اجلاس میں کہا کہ جانور سیل پوائنٹس ʼʼنو پرافٹ نو لاسʼʼ کی بنیاد پر قائم کئے جائیں گے۔ اجلاس میں عیدالاضحی سے 10 روز قبل اور 3 روز بعد تک میونسپل ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ قربانی والے ہر گھر میں ماحول دوست بیگز مفت فراہم کئے جائیں تاکہ آلائشیں ٹھکانے لگانے میں آسانی ہو۔