فیلڈ ہسپتالوں میں ابتک 51574 مریضوں نے استفادہ کیا

May 23, 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صحت کی سہولت آپکی دہلیز پر پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتال طبی سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں ،گزشتہ روز فیلڈہسپتالوں میں 4446 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں،اب تک 51574 مریضوں نے فیلڈ ہسپتالوں میں طبی سہولیات سے استفادہ حاصل کیا ہے۔