لاکھوں کے ڈاکے،شہریوں سے نقدی، زیور و موبائل سمیت قیمتی سامان لوٹ لیا

May 23, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شمالی چھاؤنی میں فیصل کی فیملی سے 4 لاکھ روپے ، زیورات اور موبائل فون چھین لیاگیا،اقبال ٹاؤن میں ڈاکو اختر کی فیملی سے 2 لاکھ ، زیورات اور فون،لٹن روڈ میں اسامہ کی فیملی سے 2 لاکھ و فون،فیصل ٹاؤن میں زیب کی فیملی سے 1 لاکھ و فون،مغل پورہ میں اطہر سے ایک لاکھ و فون،نصیر آباد میں اقبال سے 3 لاکھ و فون، یکی گیٹ میں شاہد سے 1 لاکھ و فون،شادباغ میں طارق سے 1 لاکھ و فون ،لوہاری گیٹ میں حسن سے 1 لاکھ ، فون اور دیگر سامان چھین کرفرار ہو گئے ۔ غالب مارکیٹ، شمالی چھاؤنی، نصیر آباد سے گاڑیاں جبکہ وحدت کالونی، گرین ٹاؤن، شادمان اور مصطفی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔