ریاستی و حکومتی ڈھانچہ محلاتی سازشوں میں مصروف ہے‘ کنرانی

May 25, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں ملکی حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ریاستی و حکومتی اور سیاسی ڈھانچہ اس وقت ریشہ دوانیوں و محلاتی سازشوں سے دو چار ہے ۔ملک میں بنیادی شہری و انسانی حقوق سےمحرومی کا احساس بڑھتا جارہاہےجس کا ملبہ داری ریاست ،سیاست اور حکومت کی بجائے عدلیہ پر گرایا جارہا ہےاور ایک سیاسی پارٹی بدزبانی کے ذریعے اداروں کوزیردوسری طرف من پسند ججوں سے فیصلوں کی خواہش پر دلیل کی بجائے دباؤ و تناؤ کو فروغ دینا چاہتی ہے جس سے ملک و عوام کرب میں مبتلا ہیں، اس صورتحال میں عدلیہ ہی عوام کی امنگوں کی تعبیر ہے ہر فرد و ادارے کو اس کے احترام کو ملحوظ رکھنا چاہئے۔