• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوسٹ مینوں اور لوئر سٹاف میں ان کے بچوں کے لئے عید کے کپڑے اور کھانے پینے کی اشیا تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تجارت، ملازمت و زراعت پیشہ خواتین ملتان کی صدر طاہرہ نجم کی جانب سے جی پی او ملتان کے پوسٹ مینوں اور لوئر سٹاف میں ان کے بچوں کے لیے عید کے کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاتقسیم کی گئیں،اس سلسلہ میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان ام فروہ ہمدانی کے ہمراہ طاہرہ نجم نے جنرل پوسٹ آفس کا دورہ کیا اور چیف پوسٹ ماسٹر ڈاکٹر مریم نوین افضل کے ہمراہ پوسٹ مینوں اورلوئر سٹاف میں عید کے تحائف تقسیم کیے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرہ نجم نے کہا کہ عید کی خوشیاں معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے،پوسٹ مین سخت موسم اور مشکلات کے باوجود عوام کو خدمات فراہم کرتے ہیں، اس لیے ان کے بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنا باعث مسرت ہے،انہوں نے مزید کہا کہ انجمن تجارت ملازمت و زراعت پیشہ خواتین ملتان آئندہ بھی فلاحی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔
ملتان سے مزید