• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا عابد علی کا این اے149سےآزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر )ا ین اے 149 سے امیدوار رانا عابد علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئندہ عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ الیکشن آزاد امیدوار کے طور پر لڑیں گے اور اپنی سیاسی جدوجہد کو عوامی خدمت کے لیے جاری رکھیں گے، پریس کانفرنس کے دوران رانا عابد علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دی ہے، حلقے کے عوام کی محبت اور اعتماد ہی ان کی اصل طاقت ہے، اس موقع پر رانا فرمان محمود، حسنین قریشی، محمد احمد خان، رانا بلال، جاوید نیازی، سیف کھوکھر، فرقان سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
ملتان سے مزید