• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں‘ بھاری جرمانے عائد

ملتان (سٹاف رپورٹر) ماہرمضان المبارک میں گراں فروشی اور منافع خوری کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے شہر بھر میں بڑے شاپنگ مالز، سٹورز اور مارکیٹس کی چیکنگ،گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سٹی ازکی سحر اور اسسٹنٹ کمشنر صدر وقاص ظفر نے پیرا فورس کے ہمراہ مختلف شاپنگ پلازوں اور بڑے سٹورز کا اچانک دورہ کیا، چیکنگ کے دوران سرکاری نرخناموں کی پابندی، اشیاکی کوالٹی اور ریٹس کا بھی معائنہ کیا گیا، کارروائی کے دورانگراں فروشی پر ایک بڑے سپر سٹور کو ڈیڑھ لاکھ روپے جب کہ دوسرے کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی ناقص کوالٹی اور زائد نرخوں پر فروخت کے معاملے پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ملتان سے مزید