ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ مظفر آباد چوکی القریش کے علاقہ ہیڈانبالہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، خطرناک ڈاکو دانش عرف بلا زخمی حالت میں گرفتار، تفصیلات کے مطابق پولس بسلسلہ گشت و پڑتال ہیڈ انبالہ پر موجود تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جنہوں نے پولیس پرفائرنگ شرو ع کردی جس پر پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائر کیے اور جب فائرنگ رکی تو قریب جا کر دیکھا تو ایک ملزم زمین پر اپنے نامعلوم ساتھی کی فائرنگ سے دائیں ٹانگ کی پنڈلی میں فائر لگنے سے زخمی ہوکر گرا پڑا تھا اور اس کے بائیں ہاتھ کے ساتھ پسٹل موجود تھا جسےقبضہ میں لے لیا گیا، پتہ جوئی کرنے پر زخمی ملزم نے اپنا نام و پتہ دانش عرف بلا ولد شاہد قوم شیخ قریشی سکنہ محلہ قادریہ مل پھاٹک مظفرآباد ملتان بتلایا جب کہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا، زخمی ملزم کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔