ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور جاری سکیموں پر بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔