• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو کے ایگزیکٹیو انجینئرز کا مختلف علاقوں میں چیکنگ اور آپریشنز کا سلسلہ جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو کینٹ اور سٹی ڈویژن کے ایگزیکٹیو انجینئرز نے مختلف علاقوں میں چیکنگ اور آپریشنز کا سلسلہ شروع کردیا،ان کارروائیوں کا مقصد بجلی نظام کی بہتری، نادہندگان سے واجبات کی وصولی میں تیزی لانااور صارفین کی تصدیق شدہ معلومات اکٹھی کرنا ہے، ایکسیئن کینٹ ڈویژن بابرعلی گجر اور ایکسیئن سٹی ڈویژن غلام محی الدین میتلا نے کینٹ، حسن پروانہ، انڈسٹریل اسٹیٹ، پاک گیٹ اور گارڈن ٹاؤن سب ڈویژنز میں ایس ڈی اوز کے ہمراہ فیلڈ وزٹ کئے،ٹیموں نے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا،اسماعیل آباد فیڈر پر جاری مینٹی نینس ورک کاجائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں،انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام معیاری ہونا چاہیے تاکہ صارفین کو بلاتعطل اور محفوظ بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
ملتان سے مزید