ملتان(سٹاف رپورٹر)محمد نواز شریف یونیورسٹی زرعی یونیورسٹی میں ’’یومِ تحفظِ ناموسِ رسالتؐ‘‘کے موقع پر ایک پرامن واک کا انعقاد کیا گیا،واک میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی، اساتذہ کرام، طلبہ اور دیگر فیکلٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی،واک کا مقصد ناموسِ رسالتؐ کے تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور طلبہ میں اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ناموسِ رسالتؐ ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہےاوراس کے تحفظ کے لیے ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں۔