ملتان(سٹاف رپورٹر) ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی نگرانی میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ملتان سید علی حسن گیلانی نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 5/19میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) ملتان کے ڈپٹی ڈائریکٹر نوید احمد بھٹہ اور سرکاریٹھیکیدار امیر چغتائی شامل ہیںجو مبینہ طور پر میگا سکینڈل میں ملوث تھے، ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں اور کیس کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔