جمہوریت کو مضبوط ومستحکم کرنا ہے تو عوامی ایشوز پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، شاداب نقشبندی

May 29, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ جمہوریت کو مضبوط ومستحکم کرنا ہے تو عوامی ایشوز پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ،معیشت کے استحکام اور بیرونی مداخلت و سازشوں کو ختم کرنے کیلئے تمام اکائیوں کو متحد ہونا ،مہنگائی کے جن کو قابو میں کرنے کیلئے عوام دوست اور جمہوری پالیسیوں پر چلنا ہوگا،سابقہ حکمرانوں کی کارکردگی مایوس کن ،غربت کی چکی میں پسے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا،عوام کے بنیادی معاشی وسیاسی حقوق کا تحفظ کرنے کیلئے سول اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے، بیرونی قرضوں سے معیشت میں استحکام نہیں آتا سخت شرائط سے مشروط بیرونی قرضے غیر یقینی اور عوام دشمن پالیسیوں کو جنم دیتے ہیں ، حکمرانوں کو ایسی پالیسیاں مرتب کرنا ہوگی جس سے بے روزگاروں کو روزگار ملے اور بڑھتی ہوئی غربت کا خاتمہ ہو۔