نوازشریف کا پارٹی صدر منتخب ہونا جمہوریت کی جیت‘ ن لیگ

May 29, 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے سابق صدر ارباب اقبال ،سابق جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ، محمد ذاکر بنگلزئی،طارق محمود بٹ ایڈووکیٹ ،ضمیر اختر کھوکھر،صابر راجپوت، سلمان درانی، غلام آغا، میر محمد اسماعیل بنگلزئی، ملک جمیل اعوان ، میر حمید بنگلزئی ، رانا محمد ظفر، عامر جاوید ،چاچا اورنگزیب ، ذیشان مشتاق ، حاجی نوید اعوان،عادل داؤد صراف،ملک عالم کاسی، آصف خان حریفال،چوہدری بابر،اسفند محمد شہی ایڈووکیٹ،سلیم پانیزئی،عمر آغا،رانا مشتاق،فیاض جدون ،راجہ عقیل،راجہ وقاص،شہیر بگٹی،ارشد ابڑو، عظمت انجم ،ٹکری محی الدین،مشتاق کشمیری،ندیم جان نانک،سلیم سنہوترا،اسد دہوار، خرم جدون، ملک محمد سعید، سفر خان،بابر مقصود،محمد زبیر، میر مہر علی نیچاری اور شاہد نذیرنے بیان میں میاں نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا بلامقابلہ صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح سازش کرکے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا ان کرداروں کو قوم کبھی نہیں بھولے گی۔عوام کے دلوں سے نوازشریف کو نکالنے کی پہلے بھی کئی بار سازشیں ہوئیں جو کبھی کامیاب نہ ہوسکیں۔ نوازشریف کو ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے آج وقت اور حالات نے پھر ثابت کردیا کہ نوازشریف 25کروڑ عوام کے دلوں میں رہتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ نوازشریف کا انتخاب جمہوریت کی جیت ہے ، ان کی قیادت میں ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن اور بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔