مون سون سے پہلے تمام ڈریینز ڈیسلٹنگ کے 2سائیکل مکمل کرنیکی ہدایت

May 29, 2024

لاہور (خصوصی رپورٹر) ایم ڈی واسا غفران احمد نے ہدایت دی کہ مون سون سے قبل تمام ڈرینز ڈیسلٹنگ کے دو سائیکل مکمل کیے جائیں۔ ایم ڈی واسا نے مختلف علاقوں کادورہ کیا اور کہاکہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ واسا لاہور کی اولین ترجیح ہے۔ ایم ڈی واسا نے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پر سکرینوں کو صاف اور مشینری کو فعال رکھنے کی ہدایات کیں۔