احرام کی حالت میں انڈرویئر پہننا

June 07, 2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: کسی کو ستر کے مقام پر زخم ہو تو کیا وہ احرام کو گندا ہونے سے بچانے کے لیے انڈرویئر پہن سکتا ہے؟

جواب:زخم پر پٹی یا روئی رکھی جاسکتی ہے اور اگر ان سے فائدہ نہ ہوتا ہو تو انڈرویئر کے بجائے لنگوٹ باندھنے کی گنجائش ہوگی۔