دنیا کا وہ خطہ جہاں 6 ماہ سورج غروب نہیں ہوتا

June 09, 2024

فوٹو بشکریہ نورڈ نورج

دنیا کا ایک خطہ ایسا بھی ہے جہاں کے مختف علاقوں میں موسمِ گرما کے دوران 6 مہینے سورج غروب نہیں ہوتا۔

یہ خطّہ قطب شمالی کے قریب واقع ہے جس میں یورپ کے 2 ملک سوئیڈن اور ناروے موجود ہیں،جہاں موسمِ گرما میں ان ممالک کے مختلف علاقوں میں 6 مہینے سورج چمکتا رہتا ہے اور 6 مہینے مکمل اندھیرا رہتا ہے۔

تھرومس

فوٹو بشکریہ نورڈ نورج

ناروے کے سب سے بڑے شہر تھرومس میں موسمِ گرما کے دوران 19 مئی سے 26 جولائی کے درمیان سورج غروب نہیں ہوتا لیکن اس کے باوجود بھی وہاں کے کچھ علاقوں میں آدھی رات کو سورج نظر نہیں آتا جس کی وجہ اِرد گرد موجود پہاڑیاں اور بلند عمارات ہیں۔

گرمیوں میں اس شہر کے مختلف حصّوں میں رات گئے بھی سورج کی روشنی کو دیکھنا ممکن ہے اور اس مقصد کے لیے لوگ کیبل کار کو رات گئے استعمال کرتے ہیں تاکہ آدھی رات کو نظر آنے والے سورج کا نظارہ کر سکیں۔

لوفوتن

فوٹو بشکریہ گائیڈ ٹو لوفوتن

ناروے کےان جزائر پر 26 مئی سے 17 جولائی کے دوران سورج غروب نہیں ہوتا لیکن قدرت کے اس دلکش نظارے کو دیکھنے کے لیے شمالی حصّے پر جانا پڑتا ہے کیونکہپہاڑیوں کے باعث آدھی رات کو سورج کا نظارہ کرنا مشکل ہوتا ہے۔

نارتھ کیپ

فوٹو بشکریہ یوٹیوب

ناروے کا شمالی حصّہ نارتھ کیپ کہلاتا ہے جو سیاحوں کے لیے ایک مقبول مقام ہے اور موسمِ گرما کے دوران یہاں فوٹو گرافرز کی بڑی تعداد سورج کا نظارہ کرنے آتی ہے۔

سویلبارڈ

فوٹو بشکریہ نارتھ ٹروٹر

سویلبارڈ مین لینڈ ناروے اور قطبِ شمالی کے درمیان ایک جزیرہ نما جگہ ہے، یہ وہ مقام ہے جہاں گرمیوں میں 24 گھنٹوں تک سورج کی روشنی نظر آنا ممکن ہے۔

اس جگہ پر 19 اپریل سے لے کر 23 اگست تک سورج غروب نہیں ہوتا، جون اور جولائی کے مہینوں میں تو یہاں آدھی رات اور دوپہر کے درمیان فرق کرنا بھی بہت مشکل ہوتا ہے۔

کیرونا

فوٹو بشکریہ کیرونا لیپ لینڈ

ناروے کے علاوہ سوئیڈن کے شمالی علاقے کیرونا میں بھی آدھی رات کو سورج کو چمکتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ابیسکو نیشنل پارک

فوٹو بشکریہ یوٹیوب

کیرونا کے شمال میں ناروے کی سرحد کے قریب ابیسکو نیشنل پارک موجود ہے جو موسمِ گرما میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے کیونکہ وہاں بھی آدھی رات کو سورج کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔