9 مئی، 12 سے زائد مقدمات کی سماعت 26 جون تک ملتوی

June 13, 2024

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے 9مئی کے حوالے سے درج بارہ سے زائد مقدمات کی سماعت 26جون تک ملتوی کر دی گئی، گزشتہ روز سابق وفاقی و صوبائی وزراء شیریں مزاری، راجہ بشارت اور شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان عدالت میں موجود تھے، اڈیالہ جیل میں ہونے والی آئندہ سماعت پر عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت 418ملزمان میں مقدمہ کی نقول تقسیم کئے جانے کا امکان ہے جس کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد ہوکر استغاثہ کی طرف سے شہادتیں قلمبند ہونگی۔