برطانیہ میں آئندہ ہفتے سے گرم موسم کا باقاعدہ آغاز ہوگا، موسم میں شدت آجائے گی

June 15, 2024

مانچسٹر(ہارون مرزا) برطانیہ میں موسم گرما کا باقاعدہ آغاز آئندہ ہفتے سے ہونے جا رہا ہے ۔جون کے آغاز کے باوجود عوام بارشوں ، برفباری اورٹھنڈے موسم کا بھر پو لطف اٹھا رہے ہیں ۔درجہ حرارت اوسطاً تین سے پانچ ڈگری تک کم ہے ۔ میٹ آفس کے مطابق درجہ حرارت ایک سال پہلے کے مقابلے میں نصف ہے جس کے باعث گرمی کی شدت زورنہیں پکڑ سکی۔ شمال کی تیز ہواؤں کے باعث درجہ حرارت معمول سے کم ہے تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ مہینے کے اختتام تک موسم میں شدت آ سکتی ہے۔ برطانیہ کے بعض حصوں لندن، کیمرج ، بیلفاسٹ میں گزشتہ برس درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ سے بھی اوپر تھا جو اب 15سینٹی گریڈ کے قریب ہے۔ موسمیات کے ماہر اور میٹ آفس کے موسم کی پیشگوئی کرنے والوں نے کہا ہے کہ جیٹ سٹریم آرکٹک سے برطانیہ کی طرف جنوب کی طرف ٹھنڈی ہوا چلا رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ جون کی معقول حد تک طاقتور دھوپ کے باوجود سردی محسوس ہوتی ہے ۔ڈیکن نے کہا کہ جب ہوا شمال سے نیچے آ رہی ہے تو کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ ہوا میں تھوڑی سی ٹھنڈہے۔ میٹ آفس کی ڈپٹی چیف میٹرولوجسٹ ربیکا شیروین نے کہا کہ جلد ہی کسی بھی وقت درجہ حرارت اوسط سے اوپر جانے کا کوئی مضبوط اشارہ نہیں ہے تاہم رواں ماہ کے دوران اب تک ہم موسم کے ایک ایسے نمونے دیکھنے میں کامیاب رہے ہیں جو برطانیہ میں شمال کی طرف سے ہوا کا بہاؤ لائے، آخری بار جون کے پہلے 10دنوں میں ایسی سردی 2020میں تھی۔ میٹ آفس کے ماہر موسمیات سائمن پارٹریج نے بتایا کہ ہم اگلی دو راتوں میں بعض مقامات پر تھوڑی سی ٹھنڈپڑنے کی بھی توقع کر رہے ہیں،یہ بنیادی طور پر اسکاٹ لینڈ اور ممکنہ طور پر شمالی انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں ہوگی جہاں درجہ حرارت انجماد کے قریب گر سکتا ہے، جون کے باقی حصوں میں درجہ حرارت اوسط کے قریب یا اس سے تھوڑا کم رہے گا لیکن برطانیہ کے موسم کی تبدیلی کی وجہ سے یہ اتنا غیر معمولی نہیں ہے، یہ گزشتہ سال کے اس وقت سے بالکل برعکس ہے جب برطانیہ کے لیے ریکارڈ پر گرم ترین جون کے دوران برطانویوں نے گرم موسم میں بسیرا کیا،11 جون 2023 کو لندن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سینٹی گریڈ تھا جو اب آدھا ہے ۔