عیدالاضحی حضرت ابراہیم ؑاور حضرت اسماعیلؑ کی یادگار ہے، علامہ اقبال اعوان

June 15, 2024

لوٹن ( نمائندہ جنگ) یوکے اسلامک مشن کے رہنما اور جامع مسجد مدینہ اوک روڈ لوٹن کے خطیب علامہ محمد اقبال اعوان نے عید الاضحی کے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت خداوندی اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم و رضا کی یاد گار ہے۔ اس دن اللہ کریم کی ان برگزیدہ ہستیوں نے اطاعت و ایثار اور قربانی کی لازوال مثال پیش کی تھی جو رہتی دنیا کیلئے مشعل راہ ہے، آج بھی اگر مسلم امہ عید الاضحی کے حقیقی مفہوم کو سمجھ کر عمل پیرا ہو جائے تو دنیا میں پھر انہیں عروج حاصل ہو گا،انہوں نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ پاکستان کو سیاسی استحکام حاصل ہو اور کشمیر اور فلسطین آزاد ہوں۔