کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، اقبال شاہ ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، ڈاکٹر منصور، ڈاکٹر خوشحال، ڈاکٹر رستم، سرداراحمد ولی اور سردار بہول خان نے بیان میں کہا ہے کہ بجٹ الفاظ کا ہیرپھیر اور خوردبرد کا ایک ذریعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے کسی کو ملک میں مہنگائی اور اس کے نتیجے میں عوام کو درپیش مشکلات کا احساس نہیں ۔ بیان میں انہوں نے نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ غریب، مظلوم اور محکوم اقوام کی ترجمانی کی ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔