عامر خان کے بیٹے جنید خان پہلی فلم پر مثبت ردِ عمل ملنے پر خوشی سے نہال

June 24, 2024

اداکار عامر خان کے بیٹے جنید خان اپنی پہلی فلم پر مثبت ردِ عمل ملنے پر انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران جنید خان کا کہنا تھا کہ میں فلم مہاراج کےلیے ملنے والے مثبت ردعمل کےلیے بہت مشکور ہوں۔یہ سب بہت اطمینان بخش ہے۔

انہوں نے فلم کی ریلیز سے قبل آنے والی پریشانیوں کے بارے میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جو ہوا سو ہوا۔

واضح رہے کہ عدالت حکم امتناع ختم ہونے کے بعد فلم مہاراج کو چند روز قبل ریلیز کی اجازت دی گئی تھی۔

جنید خان نے فلم کے اسکرپٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب انہیں اسکرپٹ سنائی گئی تو انہیں یہ متاثر کن لگی۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ والد انہیں کیا نصیحت کرتے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ والد عامر خان عام طور پر ہمیں وہ سب کرنے دیتے ہیں جو ہم چاہتے ہیں، اور تب تک نصیحت نہیں کرتے جب تک ہم ان سے مشورہ نہیں مانگتے۔

جنید خان کا کہنا تھا کہ والد نے میری فلم دیکھی ہے اور نہیں یہ بہت پسند آئی تھی۔