والدہ کے ڈانٹنے پر پولیس طلب کرنے والی لڑکی عدالت کے حکم پر دارالامان منتقل

June 25, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)والد ہ کے ڈانٹنے پر پولیس طلب کرنے والی لڑکی کو عدالت کے حکم پر دارالامان منتقل کردیا گیاہے،تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کی حدود عسکری 5کی رہائشی 21 سالہ مناہل دختر شفیق الرحمن نے گذشتہ روز پولیس کو شکایت درج کرائی تھی کہ اس کی والدہ اسے تشدد کا نشانہ بناتی ہے،وہ اپنے والدین کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ہے،جس پر پولیس نے لڑکی وومن پولیس اسٹیشن منتقل کیا تھا،پیر کی صبح شکایت کنندہ لڑکی کو پولیس نے ملیر کورٹ میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا،مناہل نے مجسٹریٹ کے روبرو بیان دیا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ہے جس پر اسے دارالامان منتقل کرنے کا حکم دیا گیا جس پر پولیس نے مناہل کو عائشہ منزل کے دارالامان منتقل کردیا۔