ڈاکٹر مختار احمد کی مدت، اشتہار دیا گیا نہ مدت میں توسیع کی سمری بھیجی گئی

July 03, 2024

کراچی( سید محمد عسکری) وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی دو سالہ مدت رواں مہینے 28جولائی کو مکمل ہوجائے گی۔ وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ور تربیت نے نئے چیئرمین کی تقرری کے لیے تاحال اشتہار جاری نہیں کیا ہے اور نہ ہی ڈاکٹر مختار کو آئندہ مزید دو برس کے لیے چیئرمین مقرر کرنے کی سمری بھجی گئی ہے اس لیے امکان ہے کہ ایچ ای سی کے کسی کمیشن رکن کو چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے کا چارج مل جائے گا۔ ذرائع کے مطابق موجود چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی یہ دوسری مدتہے اور ایچ ای سی کے قواعد کے مطابق تیسری مدت نہیں دی جاسکتی اگر تیسری مدت دیگئیتو وہ غیر قانونی ہوگی لیکن ڈاکٹر مختار کی یہ دوسری مسلسل مدت نہیں تھی بلکہ درمیان میں ڈاکٹر طارق بنوری بھی چیئرمین ایچ ای سی تعینات ہوئے تھے اور ان ہی کو ہٹانے کے لیے چیئرمین ایچ ای سی کی مدت چار سال سے کم کرکے دو برس کردی گئی تھی تاہم ڈاکٹر طارق بنوری عدالت سے سرخرو ہوئے تھے اور اپنی چار سالہ مدت مکمل کی تھی۔ جنگ نے جب وفاقی سیکرٹری تعلیم و پیشہ ور تربیت محی الدین احمد وانی سے چیئرمین ایچ ای سی کا اشتہار نہ دینے یا ڈاکٹر مختار احمد کی مدت میں توسیع سے متعلق سوال کیا تو انھوں نے اس پر بات کرنے سے معذوری ظاہر کی۔