جنگ میڈیا گروپ کی تعلیمی نمائش دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو آج ملتان میں ہوگی

July 03, 2024

ملتان(نمائندہ جنگ) جنگ میڈیا گروپ کے زیراہتمام پاکستان کی سب سے بڑی تعلیمی نمائش ’’دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو2024کا دوسرے شہروں میں تاریخی کامیابیوں کے بعدآج ملتان میں بھی باقاعدہ آغاز ہوگا۔ تعلیمی نمائش ملتان مارکی میں صبح9بجے سے لیکر شام 8بجے تک مسلسل جاری رہے گی۔ دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو تعلیمی میدان میں غیرمعمولی کارکردگی کے ساتھ طلبا اور طالبات کے لئے تعلیم کے حصول کا بہترین ذریعہ بن چکی ہے جس میں زندگی کے مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے شرکا کی کثیرتعداد اپنے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقل کے لئے تعلیمی اداروں کے سٹالز سے معلومات حاصل کرتے ہیں۔