جے ایس بینک کو اعلیٰ کارکردگی پر AA کی ریٹنگ تفویض

July 03, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر )پاکستان کے اولین مالیاتی ادارے جے ایس بینک کو پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (پی اے سی آراے) کی طرف سے AA(ڈبل اے) کی ریٹنگ تفویض کی گئی ہے جو جے ایس بینک کی مضبوط مالی کارکردگی، مستحکم رسک، مینجمنٹ طریقہ کار اور بینکنگ شعبہ میں اعلیٰ معیا ر کے لیے عزم کا اظہار ہے۔پی اے سی آر اے کیAA(ڈبل اے) ریٹنگ اعلیٰ کریڈٹ کوالٹی، جے ایس بینک کی مستحکم مالی حالت ، فعال مالیاتی پالیسیوں ، ٹھوس کیپٹلائزیشن اور اسٹریٹجک پیش بینی کا عکاس ہے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جے ایس بینک کے صدر اور سی ای او باصر شمسی نے کہا کہ پی اے سی آر اے کی طرف سے AA(ڈبل اے)ریٹنگ ہمارے لئے اعزاز ہے جو ہماری ٹیم کی انتھک محنت اور عزم کامظہر ہے۔ یہ سنگ میل ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ ہم اپنے کلائنٹس کو جدید اورقابل اورقابل اعتماد مالی خدمات فراہم کریں گے۔ہماری توجہ ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے ترقی کو آگے بڑھانے اور کارپوریٹ گورننس کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقراررکھنے پر ہے۔"پاکستان کے متحرک مالیاتی منظرنامے میں جے ایس بینک کی مسلسل کارکردگی اس کی حکمت عملی اقدامات پرمبنی ہے۔ جدیدترین ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے بلا روک ٹوک بینکاری کے تجربات فراہم کرنے کے لیے جے ایس بینک کلائنٹس کی ضروریات اور توقعات کو ترجیح دیتا ہے اور طویل مدتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے موزوں حل پیش کرتا ہے ۔