• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبرستانوں میں گہما گہمی، شہریوں کی جانب سے اپنے پیاروں کی قبروں کی لپائی

ملتان (سٹاف رپورٹر) محرم الحرام میں قبرستانوں میں قبروں کی لپائی اور مرمت کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالہ سے ملتان کے مختلف قبرستانوں میں شہریوں کی گہما گہمی دیکھنے میں آ رہی ہے، لوگوں نے قبرستانوں کا رخ کرلیا ہے جہاں وہ اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دیتے ہوئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے قبروں کی دیکھ بھال، لپائی اور مرمت کا کام بھی کرا رہے ہیں، اس کے ساتھ ہی مستریوں اور مزدوروں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ، لوگ اپنے مرحومین عزیز و اقارب والدین کی قبروں پر پھول اور درختوں کی سبز ٹہنی رکھنے کی روایت کو بھی زندہ رکھے ہوئے ہیں، قبرستانوں کے باہر پھول فروشوں کے عارضی سٹال لگ گئے ہیں۔
ملتان سے مزید