کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان خواتین ونگ کی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری صبا خان کاکڑ نے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی صدر غزالہ گولہ بحیثیت ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی اپنی فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہی ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ان کے کابینہ نے خاتون کو ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب کرکے یہ پیغام دیا خواتین بھی کسی سے کم نہیں خواتین بھ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہر ادوار میں خواتین کو اہم منصب پر فائز کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت میں تمام وزراء بالخصوص ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ کی کارکردگی انتہائی قابل ستائش ہے وہ ایوان میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایوان کے ماحول کو منظم پرکشش کرنے میں کامیاب رہی ہیں غزالہ گولہ کی قیادت میں صوبے میں پیپلز پارٹی خواتین ونگ نے کئی منازل طے کی ہیںانہوں نے پارٹی کے اندر نئی جان ڈال دی ہے اور صوبے بھر کی خواتین کو منتظم و مضبوط بنایا تاکہ وہ اپنے حقوق کی جنگ خود لڑ سکیں غزالہ گولہ پیپلز پارٹی خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہےان کا معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے۔