انڈونیشیا میں زلزلہ، ہلاکتیں140 سے زائد ہوگئیں،20 ہزار افراد بے گھر

August 07, 2018

انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد140سے زائدہوگئی جبکہ200سے زائد افراد زخمی ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


انڈونیشین حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں سیکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا،20 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئےتاہم متاثرہ جزیرے سے 2ہزار سے زائد سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیاہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ زلزلے سے جزیرے لومبوک کا 80 فیصد حصہ متاثر ہوا ،امدادی اہلکار زلزلے سے تباہ شدہ عمارتوں، اسکولوں اور مسجدوں کے ملبے سے لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ ملبے تلے متعدد لوگ اب بھی دبے ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے میں ہلاک ہونے والوں میں کوئی غیر ملکی سیاح شامل نہیں، متاثرہ علاقوں سے سیاحوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

یادرہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں گذشتہ روز 7.0شدت کا زلزلہ آیا تھا۔