نئی آوازیں: آپ سے پھر بات ہو سکتی ہے کیا

October 10, 2018

ریحان آفاق

آپ سے پھر بات ہو سکتی ہے کیا

خوب صورت، رات ہوسکتی ہے کیا

ہم کبھی بھیگے تھے، جس برسات میں

روز وہ برسات ہو سکتی ہے کیا

گفتگو ہوتی ہے تجھ سے، جس طرح

وہ کسی کے ساتھ، ہو سکتی ہے کیا

روبرو ملنا، اگر دشوار ہے

فیس بُک پر بات ہو سکتی ہے کیا

اُن کی خاطر، جان کر ہارے ہیں ہم

ورنہ ہم کو مات ہو سکتی ہے کیا